"ایپل اور گوگل نے ٹوئٹر پر پابندی لگائی تو اپنا سمارٹ فون بنا لوں گا" ایلون مسک کا اعلان

"ایپل اور گوگل نے ٹوئٹر پر پابندی لگائی تو اپنا سمارٹ فون بنا لوں گا" ایلون ...

  

سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹوئٹر کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اگر گوگل نے پلے سٹور اور ایپل نے ایپ سٹور سے ٹوئٹر کو ہٹایا تو وہ اپنا سمارٹ فون لانچ کردیں گے۔

جب ایک ٹوئٹر صارف نے پوچھا کہ کیا مسک گوگل یا ایپل ایپ سٹورز سے ٹویٹر کو ہٹائے جانے کی صورت میں مارکیٹ میں نیا فون لائیں گے؟ تو مسک نے اسے جواب دیا کہ وہ واقعی ایک نیا فون لے کر آئیں گے۔ 'میں یقینی طور پر امید کرتا ہوں کہ یہ اس پر نہیں آئے گا، لیکن، ہاں، اگر کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، تو میں ایک متبادل فون بناؤں گا۔'   مسک کے تبصرے پر Nothing کے بانی کارل پائی  نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر بہت پرجوش ہیں کہ مسک آگے کیا کرنے والے ہیں۔

اگر مسک گائیڈ لائنز پر عمل نہیں کرتے  تو ایپل اور گوگل کے لیے ایپ سٹورز سے ٹوئٹر کو ہٹانا زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔ مسک نے حال ہی میں اعلان کیا  تھا کہ ٹوئٹر کا سبسکرپشن پلان آنے والے ہفتے میں متعارف کرایا جائے گا۔ مسک اس منصوبے کے لیے 8 ڈالر  چارج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،   اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو ٹوئٹر کی آمدنی میں اضافہ ہو گا، لیکن یہ واحد کمپنی نہیں ہوگی جو اس سے  فائدہ اٹھائے گی ،  ایپل اور گوگل بھی ٹوئٹر کے سبسکرپشن پلان سے فائدہ اٹھائیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -بزنس -