ارشد شریف کا لیپ ٹاپ مراد سعید کے پاس ہونے کا انکشاف

ارشد شریف کا لیپ ٹاپ مراد سعید کے پاس ہونے کا انکشاف
ارشد شریف کا لیپ ٹاپ مراد سعید کے پاس ہونے کا انکشاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مقتول صحافی ارشد شریف کا لیپ ٹاپ تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے پاس موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر انہیں طلب کرلیا گیا ہے.

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  ارشد شریدف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی  ٹیم نے مراد سعید کو خط لکھ کر  28 نومبر کو طلب کیا ہے. خط میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنےآئی کہ ارشدشریف کا لیپ ٹاپ آپ کے پاس ہے، لیپ ٹاپ کی مدد سے ارشدشریف کے کینیا میں قتل کی حقائق کاپتہ چلانا ممکن ہوگا۔

 خط میں پی ٹی آئی رہنما سے درخواست کی گئی ہے کہ ٹیم سےتعاون کریں کیونکہ ہمیں سپریم کورٹ آف پاکستان کےانسانی حقوق سیل کورپورٹ پیش کرنی ہے۔

تفتیشی ٹیم کا کہنا تھاکہ ارشد شریف پاکستان چھوڑنے سے قبل لیپ ٹاپ مراد سعید کو دے کر گئے تھے۔

مزید :

قومی -