رمیز راجہ کے بیان پر بھارتی وزیر کھیل کا بیان بھی سامنے آگیا
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کے بیان پر رد عمل سامنے آیا ہے۔
انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کوئی ملک انڈیا کو نظر انداز نہیں کر سکتا، درست وقت کا انتظار کریں، بھارت کھیلوں کی دنیاکی بڑی طاقت ہے، اس لیے انڈیا کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
خیال رہے کہ چیئرمین رمیز راجہ نے بھارت کے ایشیا کپ کیلئے نہ آنے کی صورت میں بھارت نہ جانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت نہیں آئے گا تو پاکستان بھی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہیں جائے گا۔