نیو یارک میں ایئر پورٹ پر مسافر کے سامان میں چھپی ہوئی ایسی چیز مل گئی کہ حکام بھی حیران رہ گئے

نیو یارک میں ایئر پورٹ پر مسافر کے سامان میں چھپی ہوئی ایسی چیز مل گئی کہ حکام ...
نیو یارک میں ایئر پورٹ پر مسافر کے سامان میں چھپی ہوئی ایسی چیز مل گئی کہ حکام بھی حیران رہ گئے

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی شہر نیو یارک کے جے ایف کینیڈی ایئر پورٹ کے حکام نے ایک مسافر کے بیگ میں چھپی ہوئی بلی ڈھونڈ نکالی۔

ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر  شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق، فلوریڈا جانے والے مسافر کے سوٹ کیس کے اندر ایک بلی  برآمد ہوئی۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق، سملز نامی نارنجی بلی حادثاتی طور پر سوٹ کیس میں چھپ گئی تھی۔۔ ٹی ایس اے کی ترجمان لیزا فاربسٹین نے ایک بیان میں کہا کہ سکیورٹی اہلکار اس بلی کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔انہوں نے وضاحت کی کہ اس بلی کو سمگل نہیں کیا جا رہا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -