جنوبی کوریا میں بنا ءڈرائیور چلنے والی خود کار بس کے روٹ کا آغاز، کیا خصوصیات ہیں؟

جنوبی کوریا میں بنا ءڈرائیور چلنے والی خود کار بس کے روٹ کا آغاز، کیا خصوصیات ...
جنوبی کوریا میں بنا ءڈرائیور چلنے والی خود کار بس کے روٹ کا آغاز، کیا خصوصیات ہیں؟

  

سیئول (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی کوریا کے دارالحکومت  سیئول میں جمعہ کو پہلی خود کار بس کے روٹ کا آغاز ہوگیا۔ یہ  ایک تجربے کا حصہ ہے جس کے بارے میں انجینئرز کا کہنا ہے کہ  اس کا مقصد لوگوں کو سڑکوں پر بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ یہ نئی گاڑی عام بس کی طرح نظر نہیں آتی ، اس کے گول کناروں کے ساتھ ساتھ بڑی کھڑکیاں بھی ہیں جن کی وجہ سے یہ کسی تکنیکی پیش رفت سے زیادہ کھلونے کی طرح نظر آتی ہے۔

 42 ڈاٹ پر خود مختار ڈرائیونگ کے سربراہ جیونگ سیونگ گیون کا کہنا ہے کہ بس کا یہ ڈیزائن جان بوجھ کر بنایا گیا ہے،  یہ سٹارٹ اپ اب ہنڈائی کی ملکیت میں ہے۔  یہ مستقبل ہے ،  اس  بس کو 'کافی نئے قسم کے ڈیزائن' کی ضرورت ہے۔  یہ بس قدرے لیگو کی طرح نظر آتی ہے ۔ یہ مہنگے سینسرز کے بجائے اپنے راستے کی پہچان کیلئے  کیمرے اور ریڈار کا استعمال کرتی  ہے۔ کمپنی کا ہدف یہ تھا کہ ٹیکنالوجی کو کم لاگت، محفوظ اور مستقبل میں کئی قسم کی گاڑیوں، مثال کے طور پر، ڈلیوری ٹرکوں میں آسانی سے منتقل کیا جا سکے۔

مزید :

بین الاقوامی -سائنس اور ٹیکنالوجی -