خیرپور ؛ 2 بسوں میں تصادم،  بچوں سمیت 4افراد جاں بحق

خیرپور ؛ 2 بسوں میں تصادم،  بچوں سمیت 4افراد جاں بحق
خیرپور ؛ 2 بسوں میں تصادم،  بچوں سمیت 4افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیرپور میں شاہ حسین بائی پاس پر 2مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں بچوں سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 23افراد زخمی ہوئے۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ حادثہ کراچی سے پنجاب جانیوالی بسوں میں  ہوا،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔