سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری

  سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم 2025  کی درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری،  19 ہزار 800حج درخواستیں وصول، سپانسرشپ سکیم کی حج درخواستوں میں تیزی نہ آ سکی، 8دنوں میں 20ہزار کا ہندسہ بھی کراس نہ ہونے سے وزارت بھی پریشان، سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی 3اقساط میں وصولی کے پلان کی وجہ سے وزارت کو امید تھی 10دنوں میں کوٹہ مکمل ہو جائے گا اور 3دسمبر تک 10ہزار درخواست زائد آ جائے گی 6دسمبر کو قرعہ اندازی کریں گے۔ وزارت کے حج سے 7ماہ پہلے اور 3اقساط میں حج پیکیج کی رقم وصول کرنے کو بھی پذیرائی نہیں مل رہی۔اس سال 12سال سے اوپر عمر کی بھی کوئی قید نہیں۔ حج پیکیج بھی گزشتہ سال سے نہیں بڑھایا گیا خواتین محرم کے بغیر حج درخوا ست دے سکتی ہیں 6افراد کی فیملی کو ایک کمرہ دینے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ ڈبل اور ٹرپل بیڈ بھی اضافی ادائیگی پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پرائیویٹ سکیم سے سرکاری پیکیج کی آدھی رقم ہونے کے باوجود حج درخواستوں کی وصولی سست روی کا شکار ہے۔ اب وزارت نے آخری تاریخوں سے امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔18نومبر سے شروع ہونے والی حج درخواستوں کا سلسلہ 3دسمبر تک جاری رہے گا 6دسمبر قرعہ اندازی کی تاریخ دی گئی ہے۔