قوم نے انقلابیوں اور فسادیوں کو مستر د کر دیا،سیف الملو ک کھوکھر

      قوم نے انقلابیوں اور فسادیوں کو مستر د کر دیا،سیف الملو ک کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ '' ڈواینڈ ڈائی ''کی کال دینے والوں نے اپنی حالت نزاع میں پڑی سیاست پر ہی خود کش حملہ کر دیا،قوم نے 24نومبر کو انقلابیوں اورفسادیوں کو مسترد کر دیاہے،ایک طرف عمران خان کی اہلیہ گھریلو اور با پردہ خاتون ہونے کی دعویدار ہیں اور دوسری طرف انتشار بھی پھیلارہی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے فتنہ اور فساد پھیلانے والی پارٹی کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے کیونکہ عوام ان کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں۔ پی ٹی آئی والے عوام کے کندھوں پر سوار ہو کر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن اس بار بھی انہیں منہ کی کھانا پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم بھی جان چکی ہے کہ ملک جب بھی درست سمت میں گامزن ہوتا ہے تو پی ٹی آئی والوں کے پیٹ میں کیوں مروڑ اٹھنا شروع ہو جاتے ہیں۔ جب بھی بیرون ممالک سے سربراہان سرمایہ کاری کی غرض سے پاکستان آنے کا پروگرام بناتے ہیں انہی تاریخوں میں پی ٹی آئی دھرنوں اور احتجاج کی کال دے دیتی ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اس وقت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ان شا اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی معیشت دوبارہ ٹیک آف کرے گی۔۔