صوفی بزرگ حکیم اقبال کی زندگی پر لکھی جانیوالی کتاب مرد درویش کی رونمائی

  صوفی بزرگ حکیم اقبال کی زندگی پر لکھی جانیوالی کتاب مرد درویش کی رونمائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد للیانی کے عظیم صوفی بزرگ ولی کامل الحاج شیخ حکیم صوفی محمد اقبال کی زندگی کے حالات وواقعات پر مبنی ماسٹر محمد شریف کی کتاب "مرد درویش" کی تقریب رونمائی کا اہتمام مقامی کالج میں کیا گیا۔تقریب میں کتاب کے مصنف ماسٹر محمد شریف،معروف مذہبی سکالر پرنسپل جامعہ گلزار حبیب مصطفی آباد حضرت مولانا میاں وقاص صدیق نقشبندی،معروف ادیب رائٹر استاد معروف سوشل ورکرو ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیالوجی جہلم اقبال خاں منج،پر وفیسر ڈاکٹر محمد افضل شیخ، پروفیسر محمدایوب، کوثر اعجاز چوہدری، شکیل احمد خاں، ماسٹر محمود الحسن، ڈاکٹر عصمت امین شاد و دیگر نمائندہ شخصیات نے صوفی محمد اقبال کی حالات زندگی اور ان کی خدمات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوفی محمد اقبال انسانیت کی خدمت کرنے والے اللہ کے ولی تھے، صوفی محمد اقبال غریب گھرانوں میں راشن تقسیم کرنے اور مساجد بنانے میں ہمیشہ پیش پیش رہے،صوفی محمد اقبال غریب مستحق افراد کی بغیرتشہیر کئے ضرورت پوری کرتے تھے،آج ان کے جذبے کوپروان چڑھانے کی ضرورت ہے،صوفی محمد اقبال کا پیغام دکھی انسانیت کی خدمت تھا، صوفی محمد اقبال نے اپنی انا کو قربان کرکے انسانیت کی خدمت کی، صوفی صاحب کے مشن مقصد کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

 ، اگر یہ کتاب نہ لکھی جاتی تو صوفی صاحب کی خدمات ان کے خاندان اور دوست اخباب تک محدود رہتی،ماسٹر محمد شریف نے یہ کتاب لکھ کر قابل تحسین کام کیا ہے، اب ان کا مشن، مقصد دکھی انسانیت کیلئے خدمت کا جذبہ رکھنے والے افراد کیلئے مشعل راہ ہو گا، پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل شیخ، شیخ محمد اسحاق، شیخ حکیم محمد صابر، شیخ عمران انور، شیخ تنویر انور، انیق شیخ، شرجیل شیخ، شیخ یعقوب، فیصل شیخ،ودیگر فیملی ممبرز نے صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ محمد عمران سلفی ودیگر مہمانوں کو مرد درویش ایواڑ دیا۔ 

مصطفی آباد: ماسٹر محمد شریف، میاں وقاص صدیق نقشبندی، اقبال خاں منج،پر وفیسر ڈاکٹر محمد افضل شیخ، پروفیسر محمدایوب، کوثر اعجاز چوہدری، شکیل احمد خاں، ماسٹر محمود الحسن، ڈاکٹر عصمت امین شادودیگر صوفی محمد اقبال کی زندگی حالات وواقعات پر مبنی کتاب "مرد درویش" کی تقریب رونمائی سے اظہار خیال کر رہے ہیں ذوالفقار علی اٹھوال بیوروچیف روزنامہ پاکستان اوکاڑہ

 اوکاڑہ(بیورو رپورٹ)اوکاڑہ کے نواح میں زرعی زمین کے تنازعہ پرمخالفین نے فائرنگ کر کے دو افراد کو شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی کسان اتحاد پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک یسین جھجھ کے بھائیوں ملک بنامین اور ملک صفدر کامراتب شاہ کرمانی وغیرہ سے زرعی زمین کا تنازعہ چل رہا تھا جس کی رنجش پر مراتب شاہ کرمانی اور علی نواز کرمانی وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ملک بنیامین اور ملک صفدر شدید زخمی ہو گئے۔ ڈاکٹروں نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور ریفر کر دیا ہے۔ 

 اوکاڑہ(بیورو رپورٹ)اوکاڑہ کے نواح میں اوباش کی نابالغ لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ کدھی والا کھوہ موضع لشاریاں کی رہائشی نابالغ لڑکی کو چیز دینے کے بہانے اوباش شخص شہادت اپنے گھر لے گیا جہاں اس سے زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کرنے لگا لڑکی کی چیخ وپکار پر اہل محلہ آگئے ملزم بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس تھانہ راوی نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

 اوکاڑہ(بیورو رپورٹ)آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر رکشہ میں سوار افراد سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواح قصبہ 9جیڈی کے قریب ناکہ لگا کر کھڑے ڈاکو ؤں نے اسلحہ کے زورپر رکشہ کو روکا اور گن پوائنٹ پر رکشہ میں سوار افرادسے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ 

 اوکاڑہ(بیورو رپورٹ)مہنگائی نے عوام کابھرکس نکال کر رکھ دیا ہے، طبقہ اشرافیہ کے چونچلے ختم نہیں ہورہے جبکہ غربت کی ماری عوام مہنگائی کے ہاتھوں پس رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب و وزیر اعظم پاکستان سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائپاکستان پنجاب کے صدر علامہ نور احمد سیال،سینئر نائب صدر مولانا مفتی محمد احمد برکاتی،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر نورانی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ حالات میں بجلی بلوں اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے غریب اور متوسط طبقہ کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔حکومت فوری طور پر غریب عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کرے تاکہ لوگ آرام سکون سے زندگی بسر کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار جے یو پی پنجاب کے راہنماؤں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر علامہ نور احمد سیال نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔مفتی محمد احمد برکاتی نے کہاہے کہ مہنگائی سے چھٹکارا پانے کے لئے اشرافیہ اپنے اخراجات میں کمی کریں۔اس موقع پر ڈاکٹر جاوید اختر نورانی نے کہا کہ میاں شہباز شریف وزیر اعظم ہیں وہ اپنے اور اپنے وزرائکو سادگی اپنانے کا پابند کریں اور حکومتی اخراجات میں خاطر خواہ کمی کی جائے اور وہی رقم عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکے۔اس موقع پر ضلع اوکاڑا جمیعت علماء پاکستان کی مکمل باڈی  ودیگر راہنما بھی موجود تھے۔

 اوکاڑہ(بیورو رپورٹ)اوکاڑہ دریائے راوی کے کنارے سے نامعلوم لاش برآمد۔تھانہ گوگیرہ اوکاڑہ کی حدود میں دریائے راوی کے کنارے فتح پور کے علاقے سے ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش ایک 55 سالہ مرد کی ہے، تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔مقامی افراد نے دریائے راوی کے کنارے ایک لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ گوگیرہ کی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کو ابتدائی کارروائی کے بعد مزید تحقیقات کے لیے تھانہ صدر کے حوالے کیا گیا ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاکہ موت کی وجہ اور متوفی کی شناخت کا پتہ چلایا جا سکے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ موت حادثاتی ہے یا اس کے پیچھے کوئی مجرمانہ فعل کارفرما ہے۔ علاقے کے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کو اس شخص کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔مزید تفصیلات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آسکتی ہے۔