آبپاش زراعت کے لحاظ سے پاکستان دنیاکا چوتھا بڑاملک

    آبپاش زراعت کے لحاظ سے پاکستان دنیاکا چوتھا بڑاملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکوآنہ (این این آئی)آبپاش زراعت کے لحاظ سے پاکستان دنیاکا چوتھا بڑاملک بن گیاہے جس کی مجموعی قومی پیداوار میں زراعت کا حصہ21 اور برآمدات میں 60 فیصد ہے تاہم بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ملک کو پانی کی مزید وافر مقدار کی ضرورت ہے کیونکہ دستیاب پانی کا 70 فیصد تک زراعت کیلئے استعمال کرنے کے باوجود غذائی خود کفالت کاخواب شرمندہ تعبیر نہ ہورہا ہے۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سرورخان نے کہاکہ اگرچہ پاکستان میں دنیا کا بہترین نہری نظام اور نہروں کا وسیع نیٹ ورک موجود ہے تاہم دریاؤں سے نہروں اور کھالوں میں داخل ہونے والے پانی کی نصف مقدار کھیت تک پہنچنے سے پہلے ہی راستہ میں ضائع ہوجاتی ہے اس طرح نا پختہ آبپاش کھال اور ناہموار کھیت بھی پانی کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں۔

  لہٰذا پانی کی کمی کے پیش نظر دستیاب پانی کے باکفایت استعمال کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پانی کی ضرورت کو کماحقہ پورا کرنے کے لیے نہری پانی کی کھیت تک فراہمی کا نظام جدید ٹیکنالوجی کے مؤ ثر استعمال کا متقاضی ہے۔

مزید :

کامرس -