ملک بھر میں دالوں کی درآمدات میں اضافہ

        ملک بھر میں دالوں کی درآمدات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   اسلام آباد (یواین پی) ملک میں چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی جبکہ دالوں کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان اورسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں چائے درآمد پر206.17ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.46فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمد پر 244.23ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،اکتوبرمیں چائے کی درآمدات کاحجم  53.92 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جوستمبرمیں 48.048 ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبر میں 60.17 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2024 میں چائے کی درآمدات کاحجم 687.63 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں دالوں کی درآمدات کاحجم 262.21 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.66 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دالوں کی درآمدات پر 245.83 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔اکتوبرمیں دالوں کی درآمدات کاحجم 85.64ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 62.98ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 52.22ملین ڈالرتھا۔

مالی سال 2024میں دالوں کی درآمدات پر594.97ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

مزید :

کامرس -