پاکستان میں پھلوں و سبزیوں کی سالانہ 68لاکھ ٹن پیداوار

    پاکستان میں پھلوں و سبزیوں کی سالانہ 68لاکھ ٹن پیداوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

    فیصل آباد (یو این پی)پاکستان میں پھلوں و سبزیوں کی سالانہ 68لاکھ ٹن پیداوار میں سے 5سے 8فیصد برداشت، 15سے 20فیصد ہینڈلنگ، 5سے10فیصد سٹوریج اور 10سے 12فیصد نقل وحمل کے دوران ضائع ہو تی ہے، ماہرین زراعت اور زرعی سائنسدانوں کے سروے کے مطابق آم، خوبانی اورآلو بخارہ میں 25،کھجور میں 35، سیب، آڑو،ترشاوہ پھلوں اور ناشپاتی میں 15، دیگر پھلوں میں 24فیصد، آلو میں 15، پیاز میں 20، ٹماٹرمیں 40اور دیگر سبزیوں میں 30فیصد سے زائد بعدا زبرداشت نقصانات نوٹ کئے گئے ہیں جس کے تدارک کیلئے پوسٹ ہارویسٹ ریسرچ سنٹر کے زرعی سائنسدان کاشتکاروں، باغبانوں، آڑھتیوں،بے روزگار گھریلوخواتین اور نوجوانوں کو پھلوں اور سبزیوں کے بعدا زبرداشت نقصانات میں کمی بارے جدید ٹیکنالوجی اور ان کی معیاری مصنوعات کی تیاری کے لیے مفت تربیت فراہم کررہے ہیں مختلف علاقوں میں جاکر اچار، چٹنی، مربہ جات، سکوائش، مارملیڈ، بسکٹ، مشروبات کی تیاری اور سبزیوں کوخشک کرنے کی جدید ٹیکنالوجی متعارف کروا رہے ہیں۔ 

بتایا کہ جلد ادارے کے پلانٹس پر تیار کردہ اچار، چٹنی، مربہ جات، سکوائش، مارملیڈ، بسکٹ، مشروبات اور خشک سبزیوں کی معیاری مصنوعات کی عوام کو سستے داموں فراہمی شروع ہوجائے گی۔انہوں نے کاشتکاروں اور باغبانوں کو سفارش کی کہ و ہ ماہرین کی متعارف کردہ بعد ازبرداشت عوامل کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بین الاقوامی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کوبڑھا کرقیمتی غیر ملکی زرمبادلہ کے حصول کو یقینی بنائیں۔

مزید :

کامرس -