3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، مال مسروقہ، اسلحہ برآمد
لاہور(کر ائم رپو رٹر)گلشن راوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی حارث رابر گینگ کو گرفتار کر لیا، ایس پی اقبال ٹاون بلال احمد کے مطابق گلشن راوی پولیس نے کاروائی کے دوران رابری کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان حارث، شاہ زیب، اور ابرار کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے 06 لاکھ 52 ہزار کا مال مسروقہ اور پستول بمہ گولیاں برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے ملزمان نے کچھ روز قبل نجی بنک سے 3 لاکھ نکلوا کر جاتے ہوئے شہری سے گن پوائنٹ پر لوٹا تھا ایس پی اقبال ٹاون بلا ل احمد نے مزید بتایا کہ ملزمان کو سیف سٹی، سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے گرفتارکیا گیا ۔