دریائے راوی کے کنارے سے 55سالہ شخص کی نعش برآمد

     دریائے راوی کے کنارے سے 55سالہ شخص کی نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ(بیورو رپورٹ)تھانہ گوگیرہ اوکاڑہ کی حدود میں دریائے راوی کے کنارے فتح پور کے علاقے سے ایک نامعلوم 55سالہ شخص کی لاش برآمد  ہوئی مقامی افراد نے دریائے راوی کے کنارے ایک لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ گوگیرہ کی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -