ایک ہی روز 13000سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر کمرشل اور نان کمرشل لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہیں ایڈیشنل ائی جی ٹریفک پنجا ب مرزا فاران بیگ نے بتا یا کہ 24 گھنٹوں میں 13 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔ 3 ہزار 635 شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے5 ہزار 564 شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے3800 سے زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی25 سے زائد شہریوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کی ہے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا کہ کمرشل کیٹگری میں 750 سے زائد رکشہ ڈرائیورز نے لائسنس حاصل کی4500 سے زائد شہریوں نے موٹر سائیکل کے لائسنس حاصل کیے موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف ختم ہونے میں 5 دن باقی ہیں یکم دسمبر سے موٹر سائیکل لرننگ لائسنس پر 42 دن کا اصول دوبارہ لاگو ہوگا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مر زا فا ران بیگ نے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے صوبہ بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے بھاری جرمانوں اور قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں۔
شہری ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر کے بااعتماد طریقے سے ڈرائیونگ کریں۔