کوٹلی لوہاراں،ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
کوٹلی لوہاراں (نامہ نگار) پولیس تھانہ کوتوالی نے مجاہد روڈ اور اڈا شہباز خاں سے شکران نعیم کو ناجائز اسلحہ رکھنے پر جبکہ مجاہد روڈ سے لقمان عرف شانی گجر کو ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے اور ہوآئی فائرنگ کرنے کے جرم میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے۔
کر کے انکو پابند سلاسل کر دیا۔
ایس ایچ او کوتوالی کاشف بٹ میں اپنی ٹیم کے ہمراہ گشت کرتے ہوئے دو کس ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا
اس موقع پر ایس ایچ او کاشف بٹ نے کہا کہ ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایات کے مطابق موبائل گشت و یوسی سکواڈ ہمہ وقت الرٹ ہیں معاشرہ سے جرائم کو ختم کرنے کے لیے کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ جرائم فروش معاشرتی ناسور ہیں انکو کسی صورت معافی نہیں ملے گی…….