شہریوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت پُرعزم، ایس پی ڈولفن 

     شہریوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت پُرعزم، ایس پی ڈولفن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر) ایس پی ڈولفن کا مزید کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت پرعزم ہے ڈولفن و پی آریو نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ہفتہ وار کارروائیوں میں ڈولفن و پی آریو اسکواڈ نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 10 ملزمان گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 04 موٹر سائیکل، 2 کاریں، 03 موبائل، 14000 نقدی برآمد کر لی، ڈولفن سکواڈ نے 1 پولیس مقابلے سمیت 09 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتارکر کے ملزمان کے قبضہ سے 17 پستول، 06 رائفلیں، گولیاں و میگزینز برآمد لیں اس کے علاوہ دورانِ پٹرولنگ 43 اشتہاری سمیت 160 عادی مجرمان، 24 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے ِ، مختلف کاروائیوں میں منشیات فروشوں کے قبضہ سے 30 بوتلیں شراب، آئس، 80 گرام چرس و حقہ شیشہ برآمد کیا گیا 19 ون ویلنگ  05 ہوائی فائرنگ، آتش بازی و پتنگ بازی میں ملوث ملزمان گرفتارکیے گئے جبکہ 201 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ 285 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور کمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 123 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ 

مزید :

علاقائی -