اوکاڑہ، مخالفین نے فائرنگ کر کے 2افراد کو زخمی کر دیا

  اوکاڑہ، مخالفین نے فائرنگ کر کے 2افراد کو زخمی کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ(بیورو رپورٹ)اوکاڑہ کے نواح میں زرعی زمین کے تنازع پرمخالفین نے فائرنگ کر کے دو افراد کو شدید زخمی کر دیاجنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی کسان اتحاد پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک یسین جھجھ کے بھائیوں ملک بنامین اور ملک صفدر کامراتب شاہ کرمانی وغیرہ سے زرعی زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ جس کی رنجش پر مراتب شاہ کرمانی اور علی نواز کرمانی وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ملک بنیامین اور ملک صفدر شدید زخمی ہو گئے۔ ڈاکٹروں نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور ریفر کر دیا۔ 

مزید :

علاقائی -