قائد اعظم بین الصوبائی کھیلوں کیلئے اتھلیٹکس کے ٹرائلز جاری

قائد اعظم بین الصوبائی کھیلوں کیلئے اتھلیٹکس کے ٹرائلز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)قائد اعظم بین الصوبائی کھیلوں کیلئے اتھلیٹکس کے ٹرائلز جاری ہیں۔قائد اعظم بین الصوبائی کھیلوں کا انعقاد پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی)کی جانب سے 3 سے 19 نومبر تک کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد کی اتھلیٹکس ٹیم کے ٹرائلز  اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس، ایچ ایٹ فور اسلام آباد میں ہوں گے۔ ان ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑی ہی اسلام آباد کی اتھلیٹکس ٹیم میں شامل ہونے کے اہل ہوں گے۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے ایگزیکٹو رکن پروفیسر ممتاز الحق آبادیاراور اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر اس ایونٹ کی نگرانی کر رہے ہیں۔