موسم سرماکی چھٹیوں کے بعد سکولز بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کریں: لاہور ہائیکورٹ
ا لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سکول بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کریں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ایک نوعیت کی مختلف درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا ان درخواستوں میں سموگ کے تدارک کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی عدالت نے سکول ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی سکولز کی جانب سے بچوں کو ٹرانسپورٹ کی فراہمی کیلئے حتمی نوٹس جاری کیے جائیں اورجو سکول عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرے گا اس کو سیل کردیا جائیگاعدالتی فیصلے میں بتایا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہی ہے جبکہ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف فوری کاروائیاں کرکے مقدمات درج کیے جارہے ہیں فیصلے میں بتایا گیا کہ فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کیلئے افسروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں،عدالتی فیصلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف پنجاب بھر میں کاروائیاں شروع کردی ہیں. عدالت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اقدامات کو سراہا۔
لاہور ہائیکورت