پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری اعظم بٹ کی سکندر رانا ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ ملک میں بھکاری اربوں ڈالر بھیک مانگ کر اکٹھے کررہے ہیں اور بھکاری بیرون ملک جاکر بھی بھیک مانگ رہے ہیں. وکیل کے مطابق بھکاریوں کے بیرون ملک بھیک مانگنے سے ملک کی بدنامی ہورہی ہے.وکیل نے نشاندہی کی کہ حکومت پنجاب بھی پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائی نہیں کررہی ہے اور اس سے پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے. وکیل نے استدعا کی کہ حکومت پنجاب کو بھکاریوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے۔
فیصلہ محفوظ