پی سی ایل میں شامل افراد کی تفصیلات کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل افراد کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست 28 نومبر سماعت کو کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی،درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے بتایا کہ درخواست پر ابھی تک متعلقہ حکام نے جواب داخل نہیں کرایا. عدالت نے انہیں دس دن کی مہلت دی تھی وہ بھی گزر گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا جائے عدالت نے متفرق درخواست منظور کرلی مرکزی درخواست میں یہ استدعا کی گئی کہ اْن افراد کی تفصیلات فراہم کی جائیں جن کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہیں۔
سماعت مقرر