گنڈا پور پھر احتجاج سے بھاگ کرواپس آ جائینگے،افتخارحسین 

    گنڈا پور پھر احتجاج سے بھاگ کرواپس آ جائینگے،افتخارحسین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ گنڈا پور ایک دفعہ پھر احتجاج سے بھاگ کرواپس آ جائینگے،،وزیر اعلیٰ صوبے کے وسائل جلسے جلوسوں کیلئے استعمال کر رہے ہیں، وفاق اور صوبے کے درمیان گٹھ جوڑ ہے، کوئی خیبرپختونخوا کو نہیں پوچھ رہا،صوبے میں دہشتگردی کے پیچھے منظم قوتیں ہیں،کرم میں دہشتگردی کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے، عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ فرقہ وارانہ فسادات میں ایک دوسرے کو مت ماریں،سب سے آسان ٹارگٹ فرقہ وارانہ فسادات ہیں، تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے خیبر پختونخوا میں بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں صوبائی قیادت اور کارکنان کی شرکت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا کہ امریکا سی پیک کے خلاف مسلسل سازشیں کر رہا ہے، کرم واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں منظم طریقے سے پارا چنار میں فرقہ وارانہ فسادات کرائے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ کو صوبے کی کوئی فکر نہیں، صوبے کے عوام اپیل کرتا ہوں کہ دہشتگردوں کے سازشوں میں نہ آئیں۔ہمیں دشمن کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا پڑیگا بنوں، ڈی آئی خان اور باجوڑ میں منظم منصوبے کے تحت دہشت گردی کی جا رہی ہے صوبائی حکومت دہشت گرد حکومت ہے، وزیر داخلہ صرف مذمت کیلئے بیٹھا ہوا ہے، دہشت گردی فیض حمید کی باقیات کر رہے ہیں  ہم جنرل فیض حمید اور ان کیساتھیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم پارا چنارکے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، ہم نے واقعے کیلئے جرگہ تشکیل دیدیا ہے ہم پارا چنار میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہینگے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائینگے۔ 

افتخارحسین

مزید :

صفحہ آخر -