آئینی بینچ، نمونیہ اور ہیپاٹائٹس ادویات فراہمی کیس میں ڈریپ سے رپورٹ طلب
اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے نمونیہ اور ہیپاٹائٹس ادویات فراہمی کیس میں ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ جمع رپورٹ میں بتایا جائے کیا ادویات کی قلت کا معاملہ حل ہوگیا یا نہیں؟ ڈریپ رپورٹ آجائے تو پھرمعاملہ کو نمٹانے کا دیکھیں گے۔عدالتی معاون فیصل صدیقی نے عدالت سے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ادویات قلت کا ایشو ابھی باقی ہے، اس پرجسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ ڈریپ کی رپورٹ آجائے پھردیکھ لیں گے۔ جسٹس امین الدین خان سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ آئینی بینچ نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے خلاف درخواست پر اے این ایف اورتمام صوبوں سے تحریری جواب طلب کر لیا۔ آئینی بنچ نے اے این ایف اور تمام صوبوں سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ تحریری جواب میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے سدباب کیلئے مکمل میکانزم فراہم کیا جائے۔
آئینی بینچ