سکھر میں پولیس پکٹ پر ڈاکوں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی

    سکھر میں پولیس پکٹ پر ڈاکوں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) کچے کے علاقے میں پولیس پکٹ پر ڈاکوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی سکھر سے واقعے تفصیلات طلب کرلیں۔ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی سکھر کو ہدایت کی کہ شہید اہلکار کے گھر تعزیت کے لیے جائیں جبکہ زخمی کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ڈاکوﺅں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید ٹھوس اور موثر بنایا جائے، حملے میں ملوث ملزمان کے سہولت کاروں کا پتہ لگاکر انھیں نشان عبرت بنایا جائے۔ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ ڈاکوﺅں کی کمین گاہوں پر چھاپہ مار کاروائیاں کرکے انکے ٹھکانوں کو ختم کیا جائے۔