وحیدی آرٹ پروڈکشن کے زیر اہتمام ایوارڈ ز کی تقریب
کراچی (اسٹا ف رپورٹر)وحیدی آرٹ پروڈکشن کے زیر اہتمام ایوارڈ ز کی تقریب کا انعقاد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کیا گیا۔سی ای او سہیل کاشمیری نے اس تقریب میں شوبز سے وابستہ شخصیات کوحنیف راجہ، حسن جہانگیر ، ایاز خان، صحافت میں سنیئر صحافی مرزاافتخار بیگ ، اختر علی اختر، کبیر مغل ، دیگر شخصیات کی شاندار خدمات پر وحید مراد میموریل ایوارڈ دیے جبکہ معروف فنکار وحید مراد کو مصطفی قریشی ٹربیوٹ بھی پیش کرکیا وحیدی آرٹ پروڈکشن کے روح روان سہیل کشمیری کا نام گرچہ کسی تعارف کا محتاج نہیں بے وحیدی آرٹ پروڈکشن کے حوالے سے ان کی نمایاں خدمات ہیں اور وہ وحید مراد کے حوالے سے ہمیشہ مختلف نوعیت کے تقریبات کا اہتمام کرتے رہتے ہیں23 نومبر 2024 کو وحید مراد کی اکتالیس ویں برسی منائی جائےگی اس موقع پر سہیل کاشمیری نے مراد کے نام سے وحید مراد میموریل ایوارڈ کا پروگرام ترتیب دیا گیا ۔اداکار مصطفی قریشی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیاگیا