نشتر، ڈاکٹرز کی معطلی، مختلف تنظیموں کا احتجاج، آج بھی مظاہرہ، تیاریاں مکمل

  نشتر، ڈاکٹرز کی معطلی، مختلف تنظیموں کا احتجاج، آج بھی مظاہرہ، تیاریاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(وقائع نگار) نشتر کے ڈاکٹروں کی تنظیموں کا احتجاج جاری ہے،گزشتہ روز نشتر کے ڈاکٹروں کی مختلف (بقیہ نمبر30صفحہ7پر)

تنظیموں گرینڈہیلتھ الائنس کا اجلاس ہوا، جس میں معطل ڈاکٹروں و سٹاف سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے آج سے بطور احتجاج سیاہ پٹیاں باندھ کر وارڈز میں ڈیوٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آج منگل دن ساڑھے گیارہ بجے نشتر مین گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں پی ایم اے پنجاب اور ینگ ڈاکٹرزپنجاب اور ینگ نرسز پنجاب کے عہدے داروں کو بھی شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے،اجلاس میں ڈاکٹر نصرت بزدار، ڈاکٹر وقار نیازی،ڈاکٹر شعیب، ڈاکٹر سلمان لاشاری و دیگر نے شرکت کی۔