26 ویں آئینی ترمیم کی توثیق کر چکے ہیں،صدر سپریم کورٹ بار

  26 ویں آئینی ترمیم کی توثیق کر چکے ہیں،صدر سپریم کورٹ بار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطاء نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار پارلیمنٹ کی منظور کی گئی 26 ویں ترمیم کی توثیق کر چکی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے علم ہوا کہ حامد خان نے کوئی پریس (بقیہ نمبر31صفحہ7پر)

کانفرنس کی ہے، ان کا موقف ایک سیاسی جماعت سے ہم آہنگ دکھائی دیتا ہے۔ میاں رؤف عطاء نے کہا کہ حامد خان کے بیانات وکلاء برداری کے موقف کی عکاسی نہیں کرتے، سپریم کورٹ بار کسی کو بھی وکلاء کے کندھوں پر سیاسی ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ آئینی ترمیم میں وکلاء کی سفارشات مکمل طور پر شامل کی گئیں، سپریم کورٹ بار آئینی بینچ اور آئینی ترمیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی آئینی بینچ کی ساکھ متاثر کرنے یا اس کے کام میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔میاں رؤف عطاء نے کہا کہ آئینی بینچ کی تشکیل سے وہ لوگ ناخوش ہیں جو سپریم کورٹ کو جلد اور منصفانہ انصاف کی فراہمی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

صدر سپریم کورٹ بار