انٹرنیٹ بند، طلبا، بزنس کمیونٹی کی حکومت پر کڑی تنقید، شدید مایوسی کا اظہار
وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) وہاڑی شہر اور گردونواح میں پی ٹی آئی دھرنوں کے حوالہ سے کسی بھی قسم کے ناخوشگوار حالات سے محفوظ رہنے کے لیے حکومت کی جانب سے بند کی گئی موبائل سروس دوسرے روز بھی جزوی بند رہی جس سے نہ صرف انٹرنیٹ (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)
استعمال کرنے والے صارفین بالخصوص طلبا اور تاجر شدید بے چین دکھائی دیئے چند لوگ حکمرانوں کو گالیاں اور کوسنے بھی دیتے رہے شہریوں محمود، عمر، ہارون، احمد رضا، مرصد، علی موسی، خاور ودیگر نے انٹرنیٹ سروس بند رکھنے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں بالخصوص اشیا کی خرید و فروخت کے لیے بھی بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے حکومت سے سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔