حکومت دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کرے، خواجہ سلیمان صدیقی
ملتان (نیوز روپرٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر،ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، سرپرست علی مخدوم سید ظہور حسین شمسی،جنوبی پنجاب کے سنیئر نائب صدر حاجی ندیم قریشی، ملتان کے نائب صدر رانا محمد اویس علی،سورج میانی کے صدر ملک مظہرعباس کھا کھی، ایم ڈی اے سورج میانی(بقیہ نمبر23صفحہ7پر)
کے صدرمحمد معظم حسین صدیقی، نے کہا ہے کہ پارا چنار میں دہشت گردی کے افسوس ناک واقعے کی پورزور مزمت کرتے ہیں خیبر پختون خواہ میں پچھلے چند ماہ میں ایک بارپھر مسلسل ہونے والے واقعات خیبر پختون خواہ حکومت کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے خیبر پختون خواہ حکومت امن وامان کے حوالے سے مکمل ناکام نظر آتی ہے خیبر پختون خواہ حکومت سیاسی دنگل لگانے کی بجائے صوبے میں امن وامان قائم کرنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائے ملکی معیشت کا عدم استحکام درحقیقت امن و امان کی ناقص صورتحال میں مضمر ہے جس کی زندہ مثال پارا چنار جیسے افسوس ناک واقعات ہیں لیکن دوسری جانب صاحب اقتدار اور حزب اختلاف کا کردار بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے جس کی وجہ سے آج پوری قوم بشمول چھوٹے تاجر شدید پریشانی سے دوچار ہیں ملک کی معیشت کا استحکام سیاسی استحکام کے بغیر نہیں پنپ سکتا اس لیے صاحب اقتدار کو چاہیے کہ وہ نہ صرف امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرے بلکہ اپوزیشن کے ساتھ مل بیٹھ کر بھی معاملات کو سلجھائے تاکہ ملکی معیشت مضبوط ہو اور کاروبار زندگی صحیح معنوں میں چل سکے۔