اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ، سیکرٹری یونین کونسل گرفتار، رقم برآمد
ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خانیوال ٹیم نے ٹھٹھہ صادق آباد میں چھاپہ مارا، سیکٹریری یونین کونسل چک 138 دس آر جاوید کھرل کو10 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا تفصیل کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خانیوال کی ٹیم فخر بشیر علاقہ مجسٹریٹ جہانیاں کے ہمراہ ٹھٹھہ صادق آباد کی نواحی یونین کونسل نمبر 130 چک نمبر 138 دس آر کے سیکرٹری یونین کونسل جاوید (بقیہ نمبر19صفحہ7پر)
کھرل کو ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر 138 دس آر کے رہائشی محنت کش اشفاق احمد سے 10 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے جبکہ سیکرٹری جاوید کھرل سے رشوت کی رقم نشان زدہ 10 ہزار کے نوٹ بھی برآمد کرلیے، سیکرٹری جاوید کھرل نے شہری اشفاق احمد سکنہ چک نمبر 138 دس آر سے برتھ سرٹیفکیٹ میں اعتراض لگا کر 10 ہزار رشوت طلب کی، شہری اشفاق احمد کی درخواست پر اینٹی کرپشن خانیوال ٹیم نے سیکرٹری یونین کونسل کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے گرفتار کرکے حوالات بند کردیا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خانیوال کی طرف سے سیکرٹری یونین کونسل چک نمبر 138 دس آر کے خلاف شہری سے رشوت لینے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی