جامعہ زکریا، جعلی بلز جمع کرانے پر پروفیسر سہیل ارشد کیخلاف انکوائری شروع

  جامعہ زکریا، جعلی بلز جمع کرانے پر پروفیسر سہیل ارشد کیخلاف انکوائری شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب نے زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر کے خلاف کرپشن پر انکوائری کے احکامات جاری کردیے  ہیں تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی کے پروفیسرڈاکٹر سہیل احمد پر کرپشن کے الزامات سامنے آئے تھے انہوں نے  فون  کے جعلی بل جمع  کرائے تھے جب مختلف حکومتی اداروں نے تحقیقات(بقیہ نمبر14صفحہ7پر)

 شروع کیں تو انہوں نے وصول کی گئی رقم واپس کرنے کی پیشکش بھی کی ایسا کیس انٹی کرپشن میں بھی زیر سماعت ہے جس کی ابتدائی انکوائری میں ان پر الزام ثابت ہوگیا جس پر انٹی کرپشن حکام نے ڈی جی اے سی سے کیس شروع کرنے کی اجازت مانگی تھی جو جاری کردی گئی اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ ڈاکٹر سہیل ارشد کیخلاف کرپشن کے الزامات پر منبی کیس کی لا برانچ نے مکمل چھا ن بین کرلی ہے جس کے بعد ڈی جی انٹی پرکشن پنجاب نے ڈاکٹر سہیل ارشد کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔