پبلک ٹرانسپورٹ، اڈے بند، مسافر دربدر، ملازمین کا احتجاج
وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے اسلام آباد ہونے والے دھرنے کو روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے اسلام آباد اباد جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند کیے تیسرا روز بھی گزر گیا تیسرے روز انتظامیہ نے بجائے اسلام آباد کی پبلک ٹرانسپورٹ اور اڈے کھلوانے کے الٹا لاہور اور فیصل آباد جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ اور اڈوں کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا جس سے مسافر شدید پریشانی کا شکار رہے ایمرجنسی اور فرائض کی ادائیگی کے لیے دیگر شہروں کو سفر کرنے والے لوگ گاڑی کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے ان حالات (بقیہ نمبر1صفحہ7پر)
میں مقامی ٹیکسی سٹینڈ پر بیٹھے کار ڈرائیور اور اڈا مالکان نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور کاروں میں لوگوں کو دوسرے شہروں تک پہنچایا مسافروں عبدالمجید، قاسم، خالد، بشیر، امداد، عبداللہ، رحمان، خورشید، ثاقب و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ جو لوگ کاروں کا کرایہ افورڈ کر سکتے ہیں وہ لوگ تو آرام سے اپنی منزلوں تک پہنچ رہے ہیں لیکن ہم جیسے محنت کش لوگوں کو دوسرے شہر جانے کے لیے موٹر سائیکل تک میسر نہیں ہے حکومت نے اڈے اور ٹرانسپورٹ بند کر کے ہمارے پیٹ پر لات ماری ہے جس سے صرف ہم ہی پریشان نہیں ہوئے بلکہ ان اڈوں کے ملازمین بھی معاشی طور پر بدحال ہوگئے ہیں۔