ڈاکوؤں کاوار،ہارو ن آباد کا رہائشی اغواء تشدد کی ویڈیو وائرل، تاوان طلب
ہارون آبا د (نامہ نگار) ہارون آباد کے رہائشی شخص کو کچے کے ڈاکووں نے اغوا کرلیا، مغوی پر تشدد کی ویڈیو ورثاء کو بھیج کر بھاری تاوان کا مطالبہ کرلیا گیاہارون آباد تھانہ صدر کے علاقے چک 56 فور آر کا رہائشی محمد سجاد ٹائر خریدنے کے لیے صادق آباد گیا تھا جہاں وہ کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔ ڈاکوؤں نے تشدد کرتے ہوئے ویڈیوز ورثاء کو بھیجتے ہوئے 85 لاکھ روپے(بقیہ نمبر3صفحہ7پر)
تاوان کا مطالبہ کردیا، خاوند پر تشدد کی ویڈیوز دیکھ کر بیوی شدید غم و صدمے میں مبتلا ہو گئی۔