فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک، ملک شاپس، سنیکس یونٹ کی چیکنگ

فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک، ملک شاپس، سنیکس یونٹ کی چیکنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز روپرٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر ملاوٹی دودھ روک تھام اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں امیر آباد ضیا پارک کے قریب اور رضا آباد سورج میانی روڈ پر 2 ملک شاپس(بقیہ نمبر4صفحہ7پر)

 کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 35 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح ریتل ماڑی لنک روڈ پر سنیکس یونٹ کو صاف پانی کا استعمال نہ کرنے، پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار جبکہ بہاول پور بائی پاس معروف بیکری کو صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر 25، 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔