جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا آپریشن،75 گھروں، اہم مقامات کی چیکنگ
ملتان(وقائع نگار)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ملتان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا امن و امان کے حوالے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔جس کی نگرانی انچارج جے ٹی ٹی انسپکٹر رانا محمد فاروق نے کی سرچ آپریشن تھانہ مخدوم رشید کے علاقے (کوٹ ربنواز،محلہ خواجہ غریب نواز، 18 کسی وہاڑی روڈ، بستی غریب آباد، بھٹہ سٹریٹ) ملتان کے گردونواح میں کیا گیا۔(بقیہ نمبر10صفحہ7پر)
اس دوران 75 سے زائد گھروں سمیت دیگر اہم مقامات کی چیکنگ کی گئی۔جبکہ 106 افراد کی سی آر او چیکنگ اور 07 وہیکلز کی بھی چیکنگ کی گئیسرچ آپریشن کے دوران 01 کس ملزم کو گرفتار کرکے 01 عدد رائفل برآمد کرکے مزید کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا۔