میپکو، فرائض میں غفلت پر ریونیو آفیسر معطل، ایک ایکسین بحال، ذرائع
ملتان (نیوز روپرٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے ایک ریونیو آفیسر کو معطل کرنے اور ایک ایکسین کو بحال کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر قائمقام ریونیوآفیسر میپکو رحیم یار خان ڈویژن شاکر حسین کو معطل کیاگیاہے(بقیہ نمبر6صفحہ7پر)
اور فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو راجن پور ڈویژن ثنا اللہ ظفر کو ملازمت پر بحال کردیاہے اور ان کی خدمات سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے سپرد کردی ہیں۔