کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کارعمر چیمہ نے کہا ہےکہ حکومت نے اپنے آپ کو بہت ہی نالائق اور کمزور ثابت کیا ہے۔ انہوں نے خود ثابت کیا ہے کہ عمران خان جیل میں رہ کر بھی ان سے بہت زیادہ مضبوط ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار،منیب فاروق اور عاصمہ شیرازی نے بھی شرکت کی ۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار عمر چیمہ نے کہا کہ حکومت کی کوئی سمجھ نہیں آرہی۔ اتنے دنوں سے یہ بڑھکیں مار رہے ہیں ۔آئی جی مولا جٹ سٹائل میں دھمکیاں دے رہے ہوتے ہیں۔جو آج ان کی کارکردگی ہے ان کی ساکھ کمزور ہوئی ہے۔ حکومت کو دھمکیاں نہیں دینی چاہیئں کہ ہم کسی کو آنے نہیں دیں گے۔حکومت بالکل کمزور ہے ان کے کنٹرول میں کچھ نہیں ہے۔ابھی تک کوئی حکمت عملی نظر نہیں آرہی بلکہ مایوسی ہوئی ہے۔اگر وہ ڈی چوک پر آجاتے ہیں تو کوئی سرپرائز نہیں ہے۔