لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 4رینجرز اہلکاروں کو کچل کر شہید کرنے پر شدید رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے تشدد پسند مظاہرین کے گاڑی سے رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کے اقدام کی شدید مذمت کی اورکہاکہ شہید ہونے والے کسی کے بیٹے اور بھائی تھے،ظلم کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ کیا دوسروں کو مارنا اور زخمی کرناپرامن احتجاج ہوتا ہے۔ فسادی اور تشدد پسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں۔