فتنہ پارٹی کے ہاتھوں نہ تو سیکیورٹی اہلکار محفوظ ہیں اور نہ میڈیا ورکرز : عظمیٰ بخاری 

Nov 26, 2024 | 08:30 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی کے ہاتھوں نہ تو سیکیورٹی فورسز کے اہلکار محفوظ ہیں اور  نہ ہی میڈیا ورکرز۔ یہ ان جعلی اور نام نہاد پرامن سیاسی کارکنوں کا اصل اور گھناؤنا چہرہ ہے جو بے نقاب ہوا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے شدت پسندوں کے ہاتھوں میڈیا نمائندوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نجی ٹی وی چینل  پر جتھے کے حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ اسلام آباد میں شرپسندوں اور بلوائیوں نے خواتین صحافیوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی جو کہ بہت شرمناک فعل ہے۔

مزیدخبریں