کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کو کم از کم دو تہائی اکثریت ملی ہے، ہنگامی بنیادوں پر جوڈیشل کمیشن بناکر فارم 45 کی بنیاد پر عوام کی اصل منتخب کردہ حکومت لائی جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے ’ ایکس ‘ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کہا جو جیتا ہے اسے جیتنے دو، ہارنے والوں کو مسلط نہ کرو، کراچی میئر سے لے کر عام انتخابات تک فارم 47 کی پیداوار نمائندوں کو مسلط کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جمہوری حقوق پر ڈاکا ماراگیا، یہ بات واضح ہے کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی جعلی حکومت ہے۔امیر جماعت نے کہا کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، اور 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قراردی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ تشدد کی راہ اپنانے والے خود اپنی قبر کھود رہے ہیں۔