اعصام الحق قرےشی اور جولےن راجر سوئس انڈور ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

اعصام الحق قرےشی اور جولےن راجر سوئس انڈور ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیسل(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قرےشی اوران کے ڈچ پارٹنر جولین راجر سوئس انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی راونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ سوئٹزر لینڈ کے شہربیسل میں جاری ایونٹ کے مینز ڈبلز کے ابتدائی راونڈ میں تھرڈ سیڈ اعصام اور جولین راجرکا مقابلہ تھا اٹلی کے ڈینئیل براسیلی اورچیک ری پبلک کے فرانٹیسک کرماک کے پئیرسے۔ براسیلی اورکرماک نے تین سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرلی۔ براسیلی اورکرماک نے پہلا سیٹ چھ چارسے اپنے نام کیا لیکن دوسرے سیٹ میں اعصام اورجولین نے کم بیک کیا اورسیٹ ٹائی بریک پرسات چھ سے جیت کرمقابلہ برابرکردیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں دونوں جوڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا لیکن براسیلی اورکرماک نے سیٹ دس چھ سے جیت کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔