شوبز سے علیحدگی نرگس کا ذاتی معاملہ ہے ‘ شوبز حلقے

شوبز سے علیحدگی نرگس کا ذاتی معاملہ ہے ‘ شوبز حلقے

لاہور (این این آئی) اداکارہ نرگس کی شوبز سے کنارہ کشی کے فیصلے کے بعد شوبز حلقوں نے کہا ہے کہ یہ اداکارہ نرگس کا ذاتی معاملہ ہے انہوں نے جو بھی فیصلہ کیا وہ یقیناان کے نزدیک بہتر ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ نرگس با صلاحیت اداکارہ ہیں اور مزید چند سالوں تک وہ شوبز کے لئے وقت نکال سکتی تھیں ان کے فیصلے سے یقینا شوبز میں بڑا خلا پیدا ہو گیا ۔ شوبز حلقوں نے نرگس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب جو پروجیکٹ بھی شروع کر رہی ہیں اس میں خدا ان کو کامیابی دے ۔

مزید : کلچر


loading...