”فلسفہ محبت“ کی تقریب نہ دکھانے پر کراچی ، حیدر آباد میں چینلز کی نشریات دن بھر بند رہیں

”فلسفہ محبت“ کی تقریب نہ دکھانے پر کراچی ، حیدر آباد میں چینلز کی نشریات دن ...
”فلسفہ محبت“ کی تقریب نہ دکھانے پر کراچی ، حیدر آباد میں چینلز کی نشریات دن بھر بند رہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی، حیدر آباد (ویب ڈیسک) متحدہ کی جانب سے جمعہ کو اسلام آبا دمیں ہوئی ”فلسفہ محبت“ کی تقریب براہ راست نہ دکھانے پر ہفتہ کو کراچی اور حیدر آباد میں تمام نیوز چینل کو بند کرادیا گیا تاہم شام کو نشریات بحال کردی گئیں جبکہ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ دھونس اور بندوق کے زور پر میڈیا کو یرغمال بنانےکی سازش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد میں کتاب ”فلسفہ محبت “کی تقریب رونمائی کو براہ راست کسی بھی چینل سے نشر نہیں کیا گیا۔ اس دوران نیوز چینل عمران خان اور بعد ازاں طاہرالقادری کے جلسوں کو براہ راست نشر کرتے رہے جس پر ایم کیو ایم نے ہفتے کو کراچی کے علاقے صدر، گلشن اقبال، شاہ فیصل ٹاﺅن، ملیر، ایئرپورٹ، سہراب گوٹھ، جمشید ٹاﺅن، لسبیلہ لیاقت آباد، نئی کراچی، سائٹ ٹاﺅن، بلدیہ ٹاﺅن، گڈاپ، لانڈھی، کورنگی، ابراہیم حیدری، بن قاسم ٹاﺅن، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد سمیت کئی علاقوں اور حیدرآباد کے متعدد علاقوں میں کیبل آپریٹرز کو تمام نیوز چینلز تاحکم ثانی بند رکھنے کا حکم دیدیا۔ اس دوران شہری ایک دوسرے کو فون کرکے نشریات سے متعلق دریافت کرتے رہے جبکہ بعض علاقوں میں مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے تمام نیوز چینلز کو زبردستی بند کرانےکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چینلز کی نشریات ایک مافیا نے بند کرائیں اور اس سلسلے میں کیبل آپریٹرز کو دھمکیاں دی گئیں تھیں ۔دوسری طرف کیبل آپریٹرز نے کہا ہے کہ بعض علاقوں میں تکنیکی خرابی کے باعث نشریات معطل ہوئی تھیں جو خرابی دور ہونے پر بحال کردی گئی ہیں۔

مزید :

قومی -