ویرات کوہلی کا نام لیے جانے پر انوشکا شرما شرما گئیں

ویرات کوہلی کا نام لیے جانے پر انوشکا شرما شرما گئیں
ویرات کوہلی کا نام لیے جانے پر انوشکا شرما شرما گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) فلم ”پی کے“ کے ٹریلر لانچنگ کے موقع پر بھارتی میڈیا کی جانب سے اداکارہ انوشکا شرما سے ان کے پچھلے کچھ دنوں کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ شرما گئیں۔صحافی کا اشارہ کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا کے اہلخانہ کے درمیان ہونےوالی ملاقات کی جانب تھا۔اس موقع پر پاس کھڑے اداکارعامر خان نے مذاقاً کہا کہ وہ بھی یہ سوال پوچھنا چاہتے ہیں جس کے جواب میں انوشکا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ فورم اس طرح کے سوالات کے نہیں ہے۔ عامر خان نے انوشکا کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ پھر اس کے لئے کسی اور فورم پر چلتے ہیں لیکن انہیں اسکا جواب چاہیے۔ واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کے درمیان قربتوں کے بارے میں چہ مہ گوئیاں زور پکڑتی جا رہی ہیں ۔

مزید :

تفریح -