آن لائن تحفظ یقینی بنانے کے لیے 10 بہترین نکات

آن لائن تحفظ یقینی بنانے کے لیے 10 بہترین نکات
آن لائن تحفظ یقینی بنانے کے لیے 10 بہترین نکات

  

لاہور (ویب ڈیسک) آج کی آن لائن دنیا جتنی غیر محفوظ ہے ماضی میں کبھی نہ کبھی یہی وجہ ہے کہ آ¾ے روز کبھی جیل میل اکاﺅنٹس پاس ورڈ ہیک ہونے کی اطلاعات آتی ہیں تو کبھی ہزاروں کسی اور سروس کے اکاﺅنٹس ہیکرز کے قبضے میں چلے جاتے ہیں، جبکہ ویب سائٹس ہیکنگ تو عام معمول بن چکا ہے، تاہم صارف اگر اپنی ذاتی اور مالیاتی معلومات کو انٹرنیٹ پر محفوظ رکھنا چاہے تو یہ چند نکات ان کے لئے کافی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

پاسورڈ یا پن کا استعمال

چاہے فون ہو، ویب سائٹ یا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ، آپ کے دفاعی حصار کی پہلی لائن پن یا پاس ورڈ ہی ہوتی ہے، کبھی ایک جیسے پاس ورڈ مختلف اکاﺅنٹس پر استعمال نہ کریں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کا اندازہ لگانا کسی کے لئے بھی بہت مشکل ہو جبکہ اپنا پاس ورڈ کبھی کسی اور کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

لاگ آف لاگ آﺅٹ

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ہمیشہ کمپیوٹر سے ہٹنے سے پہلے اپنے ای میلز یا سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے لاگ آﺅٹ ہوا اور کوئی کام نہ تو کمپیوٹر لاگ آف کرنا نہ بھولیں۔

تالا بندی

جب بھی آن لائن شاپنگ یا بینکنگ سہولیات کو استعمال کریں تو ہمیشہ چیک کریں کہ ویب براﺅزر پر تالے کا نشان بناآرہا ہو اور یہ کہ وہ ویب ایڈریس https: سے شروع ہوتا ہے کیونکہ اس میں s کا مطلب تحفظ ہے۔

سافٹ ویئر کی سمجھ بوجھ

اپنی تمام ڈیوائسز کو اینٹی وائرس سافٹ ویئر سے تحفظ فراہم کریں اور باقاعدگی سے ان کی اپ ڈیٹس کو انسٹال کرنا یقینی بنائیں، کیونکہ ان میں اکثر سکیورٹی میٹنگز بہتر ہوتی رہتی ہیں۔

پرائیویسی کا خیال

اپنے تمام سوشل میڈیا اکاﺅنٹس میں پرائیویسی سیٹنگز کو چیک کریں تاکہ آپ صرف افراد کو ہی اپنی ذاتی یا اہم معلومات تک رسائی دیں یا شیئر کرسکیں جن پر آپ کو مکمل اعتماد ہو۔

آن لائن تعلقات میں احتیاط

آن لائن رومانوی سائٹس پر کبھی اپنی نجی معلومات کو افشا نہ کریں اور اس بات کو جاننے کی کوشش کریں کہ جو بھی پروفائل دیکھ رہے ہیں حقیقی ہے یا نہیں، کبھی بھی آں لائن ملنے والے لوگوں کو رقوم ارسال یا ٹرانسفر نہ کریں۔

وائی فائی کا تحفظ

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے گھر کے وائی فائی کو مضبوط پاس ورڈ سے تحفظ فراہم کیا جارہا ہے جس سے صرف آپ اور آپ کے گھر والے ہی واقف ہو، جب گھر سے باہر ہو تو کبھی ہاٹ سپاٹ استعمال نہ کریں کیونکہ وہ غیر محفوظ ہوسکتے ہیں۔

رقوم کی منتقلی

کسی بھی نیلامی کی سائٹ پر اس بات کو یقینی بنائیں کہ کبھی رقم کو براہ راست بینک اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر نہ کریں یا اپنی ذاتی تفصیلات کسی کے ہاتھ میں نہ دیں، اگر آُ کسی بڑی چیز جیسے گاڑی کو خریدنا چاہتے ہیں تو اس کی چھان بین کریں کہ وہ گاڑی موجود ہے اور حقیقی ہے یا نہیں۔

اپنے پیغامات کو منظم کرنا

کبھی کسی مشتبہ نظر آنے والی ای میل کو کھولیں یا فارورڈ نہ کریں اور نہ ہی سوشل میڈیا پر کسی ایسے فرد کے پیغام کا جواب دیں جس سے آپ واقف نہ ہوں۔

لفظوں کا محتاط استعمال

جب بھی آن لائن ہو تو ایسے الفاظ استعمال کرنے سے گریز کریں جو کسی کے لئے تکلیف دہ، باعث اشتعال یا آپ یا کسی اور کےلئے خطرے کا باعث بن جائیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -