نئے بجلی میٹرز کے حوالے سے خبریں بے بنیاد : وزیراعظم معائنہ کمیشن

نئے بجلی میٹرز کے حوالے سے خبریں بے بنیاد : وزیراعظم معائنہ کمیشن
نئے بجلی میٹرز کے حوالے سے خبریں بے بنیاد : وزیراعظم معائنہ کمیشن

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم معائنہ کمیشن نے بعض اخبارات میں شائع ہونےوالی اس خبر کی تردید کی ہے جس میں مبینہ طور پر تاثر دیا گیا کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو بجلی کے ایسے نئے میٹرز لگانے کی اجازت دی گئی ہے جو پرانے میٹرز سے تیز چلتے ہیں۔ وزیراعظم معائنہ کمیشن کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ صارفین کی شکایات پر معاملہ کی تحقیقات کیلئے فوری کارروائی کی گئی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ابھی تک کسی میٹر کے تیز چلنے کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملا جبکہ تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے بھی اس الزام کی تردید کی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -