سلمان خان سونم کپور سے رومانس کرتے ہوئے پریشانی کا شکار

سلمان خان سونم کپور سے رومانس کرتے ہوئے پریشانی کا شکار
سلمان خان سونم کپور سے رومانس کرتے ہوئے پریشانی کا شکار

  

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اداکارہ سونم کپور کیساتھ رومانوی سین کرنے میں قدرے پریشانی کا شکار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سورج برجاتیا کی فلم “پریم رتن دھن پایو” میں رومانٹک سین کرتے ہوئے سلمان پرسکون نہیں رہ پاتے۔صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے سلمان خان نے کہاکہ سونم عمر میں مجھ سے بہت چھوٹی ہیں ، ان کے والد سے میری پرانی دوستی ہے۔ سونم جب بہت چھوٹی تھیں تب سے میں نے ان کو دیکھا ہواہے ، اس لیے مجھے بڑی مشکلیں پیش آ رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -