وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیوایم کے مشیروں ،معاون خصوصی کا استعفیٰ منظورکرلیا

وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیوایم کے مشیروں ،معاون خصوصی کا استعفیٰ منظورکرلیا
وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیوایم کے مشیروں ،معاون خصوصی کا استعفیٰ منظورکرلیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایم کیو ایم کے 2 مشیروں اور ایک معاون خصوصی کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے مشیر فیصل سبزواری اور عادل صدیقی جبکہ معاون خصوصی عبدالحسیب خان کے استعفے منظور کرلئے ہیں۔ صوبائی وزرا صغیر احمد اور رﺅف صدیقی کے استعفے گورنر سندھ کے پاس ہیں اوران کی منظوری بھی وہی دیں گے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے 18 اکتوبر اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کی تنقید جبکہ خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر سے متعلق بیان پر سندھ حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -