بلوچستان کی بد امنی میں ماضی کی غلط پالیسیوں کا بڑا حصہ ہے:ڈاکٹرعبدالمالک

بلوچستان کی بد امنی میں ماضی کی غلط پالیسیوں کا بڑا حصہ ہے:ڈاکٹرعبدالمالک
بلوچستان کی بد امنی میں ماضی کی غلط پالیسیوں کا بڑا حصہ ہے:ڈاکٹرعبدالمالک

  

 کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی بے امنی میں ماضی کی غلط پالیسیوں کا بڑا حصہ ہے، کوئٹہ کو محفوظ بنانے کےلئے روایتی طریقے کافی نہیں، جدید ٹیکنالوجی استعمال کریں گے۔

صوبائی دارلحکومت میں بلوچ اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر مالک نے کہا کہ کوئٹہ کے داخلی و خارجی راستوں کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بے امنی کی بہت سی وجوہات ہیں،یہاں بعض لوگ زور زبردستی سے اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

کوئٹہ -اہم خبریں -